پاکستان
سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
سنی اتحاد کونسل نے مخصوص نشستوں پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کر دیا ،سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن غیر ائینی ہے،سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جا سکتیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ عدالت حکم دے کہ پنجاب کی قومی اسمبلی کی مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی سیٹوں کے مطابق انہیں دی جائیں،عدالت پنجاب اسمبلی میں بھی سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ اور انتخاب کے حوالے سے شیڈول کالعدم قرار دے۔