ٹاپ سٹوریز
پنجاب کی نگران کابینہ نے 4 ماہ کے لیے 2 ہزار 73 ارب کے بجٹ کی منظوری دے دی
نگران پنجاب کابینہ کا نگران وزیراعلی پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ،نگران پنجاب کابینہ نے 2023-24 کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دیدی ،نگران پنجاب حکومت آئندہ 4 ماہ کےلئے 2 ہزار 73 ارب روپے کا بجٹ کی منظوری دی گئی
نگران پنجاب حکومت نے آئندہ 4 ماہ کےلئے 2 ہزار 73 ارب روپے کا بجٹ کی منظوری دی، غیر ترقیاتی اخراجات کے لئے 1718 ارب روپے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی
33ارب روپے کی غیر ملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا،اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلا چار ماہ کا جولائی تا اکتوبر کا بجٹ منظور کیا تھا
غیر ترقیاتی بجٹ انتظامی، معمول اور آپریشنل اخراجات کے لیے مختص کیاگیا،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے 4,900 ترقیاتی سکیموں کے لیے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔
یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کے لیے مختص کیا جائے گا،پینشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کےلئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے۔