پاکستان
سپریم کورٹ نے ثناء اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی
سپریم کورٹ نے ثناء اللہ مستی خیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی،عدالت نے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،الیکشن کمیشن کو ثناءاللہ مستی خیل کا نام بیلٹ پیپرز میں کرنے کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں بین نے ثناء اللہ مستی خیل کی اپیل کی سماعت کی۔
چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن حکام سے سوال کیا کہ کیا بیلٹ پیپرز چھپ چکے ہیں؟
حکام الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز پرنٹنگ کیلئے تیار ہیں۔
درخواست گزار نے وکیل نے کہا کہ ثناء اللہ مستی خیل کا نام ابتدائی لسٹ میں شامل تھا انتخابی نشان بھی مل چکا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ڈی جی پولیٹیکل فنانس نے کہا کہ بیلٹ پیپرز کیلئے پلیٹس بن چکی ہیں، بیلٹ پیپرز کیلئے محدود کاغذ ہے، بیلٹ پیپرز کیلئے کمپوزنگ بھی ہو چکی ہے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ ابھی کئی مرحلے رہتے ہیں، ایک دم سب کچھ کیسے کیا گیا؟
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں ریٹرننگ افسر کا فیصلہ ہی حتمی ہوتا ہے، ٹربیونل جو چاہے کرے، ہائیکورٹ نے بغیر سنے، بغیر وجہ وجہ بتائے کیسے درخواست بحال کی،کیا دہشت گردی یا اغوا کا الزام ہے؟
جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ الزام تو محض ٹائر جلانے کا ہے۔
عدالت نے تحریری آرڈر میں کہا کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 91سے ثناء اللہ مستی خیل کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے،الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا،ہائیکورٹ ملتان بینچ میں رٹ درخواست دائر کی گئی،ہائیکورٹ نے بغیر سنے فیصلہ دیا ،ثناء اللہ مستی خیل پر ایف آئی آر میں معمولی جرائم کی دفعات لگائی گئیں،ثناء اللہ مستی خیل کی پہلے حفاظتی ضمانت پھر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور ہوئی۔
حکمنامہ میں کہا گیا کہ تمام فریقین کو سنے بغیر مقدمہ بحال نہیں ہو سکتا،ہماری رائے میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔عدالت نے ثناء اللہ مستی خیل کی اپیل منظور کر لی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور