Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سپریم کورٹ نے عمران خان کو عدالت حاضری کا موقع فراہم کردیا

Published

on

سپریم کورٹ نے عمران خان کو عدالت میں پیش ہونے کا موقع فراہم کر دیا،نیب ترامیم کیس کی 31 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا۔

 تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیب ترامیم میں مرکزی درخواست گزار ہیں،عدالت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتی ہے،عدالتی حکم کی نقل اڈیالہ جیل میں قید چیئرمین پی ٹی آئی کو پہنچائی جائے،اگر پی ٹی آئی چیئرمین عدالت میں پیش ہونا چاہیں تو جیل سپرنٹنڈنٹ انتظامات کریں۔

تحریری حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ نیب ترامیم فیصلے کے خلاف اپیلیوں کی سماعت سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے تفصیلی فیصلے سے مشروط ہے،چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹس جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے بھیجا جائے گا،اگر چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں نمائندگی چاہتے ہیں تو جیل سپرنٹینڈنٹ انتظامات یقینی بنائیں۔

اٹارنی جنرل اور تمام صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو نوٹس جاری کر دئیے گئے،چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین