تازہ ترین
سپریم کورٹ نے نو مئی کے مقدمات پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا
سپریم کورٹ میں سانحہ نو مئی کے 6 ملزموں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔عدالت نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ملزمان نے املاک کو کیا نقصان پہنچایا،کیا ملزمان سے اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان پر کیا دفعات لگائی گئی ہیں؟
وکیل صفائی نے کہا کہ تعزیرات پاکستان کی جتنی شقیں ہیں ساری لگا دی گئی ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی لگائی گئی ہیں؟ وکیل صفائی نے بتایا کہ جی وہ دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ واقعہ نو مئی کا ہے لیکن ایف آئی آر دس مئی کو درج ہوئی۔
وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمان کسی سیاسی جماعت کے عہدیدار نہیں بلکہ دکاندار ہیں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے اسفستار کیا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے شناخت کرکے ملزمان کو پکڑا گیا، کیا ملزمان سے انکے موبائل فونز برآمد کیے گئے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ عدالت نوٹس کرکے مکمل ریکارڈ منگوا لے۔
سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کردیا،عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا،عدالت نے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی