Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں لاہور ہائیکورٹ سے کارروائی کا ریکارڈ طلب

Published

on

سپریم کورٹ میں سابق صدر مرحوم پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے مقدمہ کی کارروائی کا تمام ریکارڈ طلب کر لیا، عدالت نے خصوصی بنچ کی تشکیل اور سماعت کیلئے مقرر کرنے کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

سابق صدر مرحوم پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کا سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

تحریری فیصلہ میں عدالت نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف تمام اپیلوں کو نمبر الاٹ کرنے کا حکم دیتے ہوئے پرویز مشرف کے علاوہ تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ پرویز مشرف کو نوٹس انکے انتقال ہونے کی وجہ سے جاری نہیں کیا جا رہا، سابق صدر کے اہلخانہ چاہیں تو مقدمہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔

عدالتی آرڈر میں کہا گیا کہ درخواست گزاروں کے مطابق خصوصی عدالت کی تمام کارروائی اسلام آباد میں ہوئی، درخوست گزاروں کے مطابق اسلام آباد کی عدالت لاہور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی، درخواست گزاروں کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت سے متعلق سپریم کے احکامات نظرانداز کیے، سپریم کورٹ پہلے خصوصی عدالت کو متعدد ہدایات دے چکی تھی، درخواست گزاروں کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ناقابل سماعت تھی، اٹھائے گئے قانونی نکات کا جائزہ لینا ضروری ہے، کیس پر مزید سماعت 21 نومبر کو ہوگی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین