Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا، مسلم لیگ ن کے اظہر قیوم ناہرہ، عبدالرحمان کانجو اور ذوالفقار احمد رکن قومی اسمبلی بن گئے

Published

on

To increase the number of judges in the Supreme Court, the government member of the assembly has prepared a draft law

مسلم لیگ ن کے تین امیدواروں کی کامیابی برقرار،سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کردیا جس سے  ن لیگی ارکان اسمبلی اظہر قیوم ناہرا، عبدالرحمان کانجو، ذوالفقار احمد رکن قومی اسمبلی قرار پائے ہیں۔این اے 154لودھراں اور گوجرانوالہ کے 2حلقے این اے 81 اور این اے 79 شامل ہیں۔

سپریم کورٹ نے 1-2 کے تناسب سے فیصلہ سنایا۔ جسٹس عقیل عباسی نے فیصلے سے اختلاف کیا۔چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سماعت کی۔

عدالت نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ بحال کر دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے نتیجے میں تینوں حلقوں میں ن لیگ کے امیدوار کامیاب قرار پائے تھے۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 79, این اے 81 اور این اے 154 لودھراں کے امیدواروں نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

سپریم کورٹ نے ن لیگ کے امیدواروں کی اپیلیں منظور کر لیں،قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا،

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین