Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سپریم کورٹ نے پی بی 9 میں دوبارہ پولنگ کے خلاف نواب چنگیز خان کی درخواست مسترد کردی

Published

on

سپریم کورٹ نے پی بی 9 بلوچستان کے چار پولنگ اسٹیشنز میں دوبارہ الیکشن کے خلاف مسلم لیگ ن کے نواب چنگیز خان اپیل مسترد کردی۔

سپریم کورٹ نے 24 اپریل کو دوبارہ الیکشن کرانے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا۔عدالت کے ریمارکس کہ تفصیلی وجوہات بعد میں جاری کریں گے۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 8 فروری کو 7پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن نہیں ہوسکا،16 فروری کو سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوئی اور تین پولنگ اسٹیشنز پر دہشتگردوں کا حملہ ہوا۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 12 مارچ کو چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم ہوا،24 اپریل کو چار پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ہے بیلٹ پیپرز بھی چھپ چکے ہیں،الیکشن کمیشن نے دوبارہ الیکشن کرانے کی کوئی وجوہات نہیں بتائیں۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے وجوہات تو بتائی ہیں کہ غیر فطری ٹرن آوٹ تھا،ان علاقوں میں تو خواتین ووٹ کاسٹ کرنے بہت کم جاتی ہیں،یہاں پولنگ اسٹیشنز پر  85 سے 95 فیصد ووٹ کاسٹ ہوا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ فارم 45 کہاں ہے جس میں ایجنٹ کے دستخط موجود ہوتے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں فارم 45 نہیں ملا الیکشن کمیشن نے فارم 45 چند گھنٹوں کیلئے ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا پھر ہٹا دیا۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ دیگر پولنگ اسٹیشنز پر 85 فیصد ووٹ کاسٹ ہوا یا نہیں؟ متعلقہ پولنگ اسٹیشنز آپ کے ہوم گراؤنڈ ہیں تو دوبارہ الیکشن ہی ہورہا ہے۔

وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سات پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا حکم دیا،تین پولنگ اسٹیشنز پر الیکشن ہوچکا اور اب چار پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ الیکشن ہوگا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عدالتی فیصلے موجود ہیں غیرفطری الیکشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی،الیکشن کمیشن نے تمام حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دیا،ہم دونوں فریقین کو موقع فراہم کررہے ہیں وہ الیکشن لڑیںَ

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا 2023 میں علی اسجد ملہی کیس کا فیصلہ موجود ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ آپ کا امیدوار اتنا پاپولر ہے کہ 99 فیصد ووٹ لے رہا ہے تو دوبارہ الیکشن لڑیں۔

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین