پاکستان
سپریم کورٹ عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرنے کے مذموم منصوبے کی راہ روکے، ترجمان تحریک انصاف
ترجمان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل مکمل ہونے کے 4 روز بعد بھی نتائج میں غیرقانونی ردوبدل کی کوششیں پاکستان کو عدمِ استحکام کی دلدل میں دھکیلنے اور معیشت کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا کہ آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا ناگزیر جمہوری اور دستوری رستہ تھا جسے الیکشن کمیشن اپنی مجرمانہ نااہلی اور مکروہ ایجنڈے کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ عوام کی جانب سے واضح فیصلے کے بعد نہایت کمپرومائزڈ ریٹرننگ افسران کے ذریعے اکثریت کو زبردستی اقلیّت میں بدل کر جمہوریت کا قتل کیا جارہا ہے اور پورے انتخابی عمل کی ساکھ اور حیثیت خاک میں ملائی جارہی ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانبداری اور انتخابی عمل میں اس کی مجرمانہ مداخلت کے باعث پوری دنیا انتخابات کو سنگین شکوک و شبہات کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے،سپریم کورٹ انتظامی افسران کی بطور ریٹرننگ افسران تعیناتی سمیت الیکشن کمیشن کے حقیقی عزائم کے حوالے سے تحریک انصاف کے خدشات اور تحفظات کو سنجیدگی سے لیتی تو کمیشن کو عوامی مینڈیٹ کے کھلواڑ کی جرات نہ ہوتی۔
ترجمان نے کہا کہ عوام کے معاشی حالات اور ملکی معیشت عوام کی منتخب اکثریت کی بجائے ٹاؤٹوں اور بنارسی ٹھگوں کے مابین اقتدار کی بندر بانٹ کے ہرگز متحمّل نہیں،عدالتِ عظمیٰ مداخلت کرے اور عوامی مینڈیٹ کو بلڈوز کرکے عوام کے مسترد شدہ اقلیّتی گروہ کو ملک پر مسلّط کرنے کے مذموم منصوبے کی راہ روکے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی