Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو کلر کہار میں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر سے روک دیا

Published

on

labourers constructing a boundary wall of the judical complex on the premises of Bagh-i-Safa.

سپریم کورٹ نے کلر کہار میں لاہور ہائیکورٹ کو جوڈیشل کمپلکس کی تعمیر سے روک دیا۔ سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمپلکس تعمیر و منظوری کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کو بھجوائے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا کہ اخبار میں آیا ہے کہ باغ صفا کلرکہار پر جوڈیشل کمپلکس تعمیر کیا جا رہا ہے، جوڈیشل کمپلکس ریکارڈ کی فراہمی تک منصوبہ پر مزید کام روک دیا جائے،

مراسلے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے معاملہ چھان بین کا حکم دیا ہے،بتایا جائے قدیم پارک کی اراضی کو جوڈیشل کمپلکس میں کیوں تبدیل کیا جارہا ہے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کلر کہار میں لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے ٹرانسفر 80 کنال زمین کا کیا بنا؟چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فوری معلومات فراہمی کا حکم دیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین