Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو ایک موقع اور دے دیا

Published

on

سپریم جوڈیشل کونسل نے سابق جسٹس مظاہر نقوی کو نوٹس جاری کر دیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج جسٹس مظاہر نقوی کو آگاہی کا نوٹس جاری کیا، جوڈیشل کونسل نے مستعفی جج مظاہر نقوی کو ایک اور موقع دے دیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مظاہر نقوی چاہیں تو کونسل میں کل پیش ہو کر اپنا مؤقف دے سکتے ہیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کا کہنا ہے کہ مظاہر نقوی کے وکلاء نے وقت مانگا تو شکایت گزاروں کو سنا جائے گا۔

سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین