ٹاپ سٹوریز
وقت آ گیا ہے کہ اب فیصلہ کر لیں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں ہوگا، ہتھیار اٹھانے والوں کو جواب دیں گے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کریں اب پاکستان میں کوئی گڈ طالبان اور بیڈ طالبان نہیں ہوگا، صرف ان کو معاف کرسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں۔
راولپنڈی کے لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں اسی شہر میں موجود ہوں جہاں ذوالفقار علی بھٹو کو شہید کیا گیا،آج پھر پاکستان خطرے میں ہے، ایک طرف معاشی دوسری طرف جمہوری بحران ہے،دہشت گرد ایک بار پھر سر اٹھا رہےہیں،یہ دھرتی آپ کو پکار رہی ہے مجھے پکا ر رہی ہے کہ میں خطرے میں ہوں،پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیگی،میں اس جگہ کھڑا ہوں جہاں بینظیر بھٹو نے اپنی آخری تقریر کی تھی،اس ملک کو صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی بچا سکتی ہے۔
سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ نفرت،تقسیم، ذاتی انتقام کی سیاست کی وجہ سے جمہوری بحران پیدا ہوا،نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیں گے،وقت آگیا ہے کہ فیصلہ کریں اب پاکستان میں کوئی گڈ طالبان اور بیڈ طالبان نہیں ہوگا،صرف ان کو معاف کرسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں،کسی نے پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھائے تو منہ توڑ جواب دینگے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک جماعت وہی پرانی سیاست کررہی ہے جس سے وہ توبہ کرچکی تھی،ووٹ کے صحیح استعمال سے آپ چوتھی بار کی سازش ناکام بنا سکتے ہیں، آپ نے 8 فروری کو ووٹ دینا ہے، تیر پر مہر لگانا ہے،ن لیگ کے کارکنوں کو سمجھائیں یہ وہ ن لیگ نہیں رہی،پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سمجھائیں ہم تین نسلوں سے مقابلہ کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نشان نہیں ملا یہ ان کا اپنا قصور ہے،پی ٹی آئی والے بغیر تیاری کے عدالت چلے جاتے ہیں پھر آنسو بہاتے ہیں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی