Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

Published

on

سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بنوں کینٹ میں دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح 4 بج کر 40 منٹ پر دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی سے بنوں کینٹ کی دیوارپردھماکا کیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے کے فوراً بعد فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسزکی بروقت کارروائی سے دہشت گردوں کوایک جگہ محصورکیا گیا۔

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بعض چھتیں بھی گرگئیں۔ فائرنگ کی زد میں آکر اور مکانات کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹنے سے آٹھ افراد زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا غیر معمولی تھا۔ اس کی آواز دور تک سُنی گئی۔ ذرائع کے کے مطابق بنوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔ ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بھی شہر کی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین