Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

ایم 9 اور نیشنل ہائی وے کے لنک روڈ پر وزن کانٹا بند نہ ہوا تو روڈ بند کردیں گے، ٹرانسپورٹرز اتحاد

Published

on

پاکستان ٹرانسپورٹرز اتحاد نے کہا ہے کہ موٹر وے ایم 9 اور نیشنل ہائی وے کو ملانے والے لنک روڈ وزن کے کانٹے کو بند کیا جائے بصورت دیگر 72 گھنٹے بعد دھرنا دیکر روڈ بند کردینگے۔

پاکستان ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشنز اتحاد کے رہنماوں کا کراچی پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ایم 9 اور نیشنل ہائی وے  کو ملانے والے لنک روڈ یا  ایسٹرن بائی پاس پر 27 کلومیٹر طویل سڑک کو تعمیر کرنے کے لیے  سابقہ سندھ حکومت نے اپنے منظور نظر ٹھیکیدار اشرف ڈی بلوچ کمپنی کو ٹھیکہ دیا تھا،اس ٹھیکیدار نے ابھی تک محض ڈھائی کلو میٹر سڑک بنائی ہے، ٹھیکیدار نے سابق وزراء شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی ملی بھگت سے گاڑیوں کا وزن کرنے والا کانٹا لگادیا،ٹھیکے دار زبردستی اسلحے کے زور اور بدمعاشی سے زیادہ وزن ہونے کے نام پر 5000 روپے بھتہ وصول کررہا ہے،بھتہ نہ دینے پر ڈرائیورز کو زدوکوب  کیا جاتا ہے، ٹرک اور ٹریلرز کے ساتھ بھتہ لینے کے واقعات مسلسل جاری ہیں۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ ہم اس وزن کرنے والے کانٹے کے خلاف پہلے بھی احتجاج کرچکے ہیں،چار گھنٹے تک ہم نے روڈ بلاک کیا تاہم ا کانٹے کو عارضی طور پر  بند کرانے اورا نتظامیہ کی یقین دہانی پر ہم نے احتجاج ختم کردیا تھا،ٹھیکیدار نے دوسرے ہی روز کانٹا دوبارہ کھول کرلوٹ مار کا بازار گرم کردیا،ہم حکومت کو 72 گھنے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ اس کانٹے کو بند کروایا جائے،اور سندھ کے سابق وزراء شرجیل میمن اور  ناصر شاہ گرفتار کرکے لوٹی ہوئی رقم واپس  دلوائی جائے اور اس کانٹے کو ہمیشہ کے بند کیا جائے،۔

ٹرانسپورٹرز نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو پھر لنک روڈ کو دوبارہ بند کردیں گے  اوریہ احتجاج اس وقت تک ختم نہیں ہوگا جب تک ہمارے مطالبات مانے نہیں جائیں گے، نگراں وزیر اعلی سندھ،نگراں وزیر داخلہ سے اپیل ہے کہ وہ ٹرانسپورٹر کے اس سنجیدہ نوعیت کے مسئلے کا نوٹس لیں۔

پریس کانفرنس میں آل پاکستان آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن،ڈمپرز ایسوسی ایشن،ایڈیبل آئل ایسوسی ایشن،یونائٹیڈ گڈز ٹرانسپورٹر الائنس اور اس کی اتحادی جماعتیں کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن،سندھ گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن،ٹرانسپورٹرز آف گڈز ایسوسی ایشن،لوکل گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن پورٹ قاسم،ٹرانسپورٹ کیرئیر ایسوسی ایشن،آل پاکستان کار کیرئیر ایسوسی ایشن،امن دوست ٹریڈرز اور بس ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین