Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سائفر کیس کا ٹرائل 29 اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا، خصوصی عدالت

Published

on

سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کا ٹرائل اب انتیس اگست سےپہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھے گا۔خصوصی عدالت نے اٹھائیس نومبر کو چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے کی۔

 شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔ کیس سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی عدالت کو فراہم کی گئی۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو منگل کو عدالت پیش کرنے کا حکم دےدیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ٹرائل انتیس اگست سے پہلے کی پوزیشن سے آگے بڑھنے کا حکم بھی دیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین