دنیا
پینٹاگون کے دو سب سے بڑے عہدوں پر سیاہ فام، جنرل چارلس کیو براؤن جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین بن گئے
امریکی سینیٹ کی اکثریت نے بدھ کے روز امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل چارلس کیو براؤن کو امریکی افواج کا سربراہ بنائے جانے کی حمایت کردی۔
سینیٹ نے صدر جو بائیڈن کی جانب سے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین کے لیے براؤن کی نامزدگی کی حمایت 83 ووٹوں سے کی مخالفت میں 11 ووٹ پڑے۔
براؤن ایک سابق فائٹر پائلٹ ہیں جو چین کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناؤ کے دوران بحرالکاہل میں کمانڈ کے تجربے کی وجہ سے اس پوزیشن کے لیے موزوں تصور کئے گئے۔
وہ دو دہائی قبل کولن پاول کے بعد جوائنٹ چیفس کی سربراہی کرنے والے دوسرے سیاہ فام افسر ہوں گے۔
ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن نے براؤن کو ان کی توثیق پر مبارکباد دی، اور ووٹ پورے کرنے پر سینیٹر چک شومر کو کا شکریہ ادا کیا۔
براؤن کی نامزدگی، جس کا اعلان مئی میں کیا گیا تھا، آسٹن کی پہلے سیاہ فام امریکی وزیر دفاع کے طور پر تقرری کے بعد ہوئی ہے۔
براؤن کی توثیق کا مطلب ہے کہ سیاہ فام امریکی پہلی بار پینٹاگون میں سب سے اوپر کے دو عہدوں پر فائز ہیں، جو ایک ایسے ادارے کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے جس کی نچلی صفوں میں تنوع ہے لیکن زیادہ تر سفید فام اور مرد سب سے اوپر ہیں۔
شومر نے بائیڈن کی جانب سے آرمی چیف آف اسٹاف بننے کے لیے اور جنرل ایرک اسمتھ کو میرین کور کا اگلا کمانڈنٹ بننے کے لیے بائیڈن کی نامزدگی پر سینیٹ کے ووٹوں کا راستہ بھی صاف کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور