تازہ ترین
امریکا نےاقوام متحدہ کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے روک دیا
امریکہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے سے روک دیا اور سلامتی کونسل میں فلسطینیوں کو عالمی ادارے کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کیا۔
اامریکا نے قرارداد کے مسودے کو ویٹو کر دیا جس میں 193 رکنی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کو سفارش کی گئی تھی کہ "ریاست فلسطین کو رکنیت دی جائے” اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ نے اس قرارداد کی مخالفت کی، جبکہ کونسل کے باقی 12 اراکین نے ہاں میں ووٹ دیا۔
اقوام متحدہ میں نائب امریکی سفیر رابرٹ ووڈ نے کہا، "امریکہ دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ ووٹ فلسطینی ریاست کی مخالفت کی عکاسی نہیں کرتا، بلکہ اس بات کا اعتراف ہے کہ یہ مقصد صرف فریقین کے درمیان براہ راست مذاکرات سے حاصل ہوگا۔”.
فلسطینی صدر محمود عباس نے ایک بیان میں امریکی ویٹو کو "غیر منصفانہ، غیر اخلاقی” قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے ووٹنگ کے بعدجذباتی ہو کر کونسل سے کہا: "حقیقت یہ ہے کہ یہ قرارداد منظور نہ ہونے سے ہماری قوت ارادی نہیں ٹوٹے گی اور یہ ہمارے عزم کو شکست نہیں دے گی۔ ہم اپنی کوششوں سے باز نہیں آئیں گے۔”
اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ویٹو کرنے پر امریکہ کی تعریف کی۔
قرارداد کے مسودے کے حق میں ووٹ دینے والے کونسل کے 12 ارکان سے خطاب کرتے ہوئے، اسرائیل کے اقوام متحدہ کے سفیر گیلاد اردان نے کہا: "یہ بہت افسوسناک ہے کیونکہ آپ کا ووٹ فلسطینیوں کے ردِ عمل کو مزید تقویت دے گا اور امن کو تقریباً ناممکن بنا دے گا۔”
"ہم سمجھتے ہیں کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا کسی نئے عمل کے آغاز پر نہیں آنا چاہیے،ہمیں غزہ کے فوری بحران کو حل کرنے کے ساتھ شروع کرنا چاہیے،” برطانیہ کے اقوام متحدہ سفیر باربرا ووڈورڈ نے کونسل کو بتایا۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے طویل عرصے سے محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر دو ریاستوں کے شانہ بشانہ رہنے کے وژن کی توثیق کی ہے۔ فلسطینی مغربی کنارے، مشرقی یروشلم اور غزہ کی پٹی میں ایک ریاست چاہتے ہیں، وہ تمام علاقے جو اسرائیل نے 1967 میں قبضے میں لیے تھے۔
الجزائر کے اقوام متحدہ کے سفیر امر بیندجمہ نے ووٹنگ سے قبل دلیل دی کہ فلسطینیوں کو اقوام متحدہ میں داخل کرنے سے دو ریاستی حل کو کمزور کرنے کے بجائے تقویت ملے گی، انہوں نے مزید کہا: "امن فلسطین کی شمولیت سے آئے گا، اس کے اخراج سے نہیں۔”
عباس کی سربراہی میں فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں محدود خود مختاری کا استعمال کرتی ہے۔ حماس نے 2007 میں غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کو اقتدار سے بے دخل کیا تھا۔
حماس نے ایک بیان میں امریکی موقف کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ "ہمارے فلسطینی عوام کی جدوجہد اور ان کی تقدیر کا تعین کرنے کے ان کے جائز حق کی حمایت کرے۔”
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے قبل ازیں کونسل کو بتایا کہ دو ریاستی حل کی جانب پیش رفت میں ناکامی سے صرف اتار چڑھاؤ اور خطے کے کروڑوں لوگوں کے لیے خطرہ بڑھے گا، جو تشدد کے مسلسل خطرے میں زندگی بسر کرتے رہیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
escape roomy lista
جولائی 5, 2024 at 6:27 شام
You actually make it seem so easy with your presentation however I to find this matter
to be really something which I believe I would never understand.
It sort of feels too complex and very broad for
me. I am looking ahead for your next put up, I will attempt to get the hang of it!
Najlepsze escape roomy
webpage
جولائی 7, 2024 at 5:24 صبح
Write more, thats all I have to say. Literally, it
seems as though you relied on the video to make your
point. You clearly know what youre talking about, why throw away
your intelligence on just posting videos to your weblog when you could be giving
us something informative to read?