پاکستان
ڈالر 2 روپے 97 پیسے مہنگا، گولڈ کی قیمت بھی بڑھ گئی
انٹربینک لین دین میں ڈالر 2 روپے 97 پیسے کے اضافے سے 280 روپے پر ٹریڈ ہوا۔گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا
28 روز کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، انٹربینک لین دین میں ڈالر 2 روپے 97 پیسے مہنگا ہوا۔
انٹربینک میں ڈالر 280 روپے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ گزشتہ روز ڈالر 277 روپے 3 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد سونا بھی مہنگا ہوگیا ۔ فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 400 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 5 سو روپے ہوگئی۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 4 سو 87 روپے کا اضافہ ہوا، دس گرام سونا 1 لاکھ 77 ہزار 40 روپے کا ہوگیا، عالمی صرافہ بازار میں فی اونس سونا 36 ڈالر اضافے سے 1959 ڈالر کا ہوگیا۔