Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی، خیبر پختونخوا پولیس کی رپورٹ

Published

on

خیبرپختونخوا پولیس نے شانگلہ میں داسو ڈیم کے چینی انجینئرز پرخود کش حملے کی دوسری رپورٹ وفاق کو بھیج دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے چینی انجینئرز کی بارہ گاڑیوں کے قافلے کو بائیں طرف سے ٹکر ماری، گاڑی بم پروف نہیں تھی۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 26 مارچ کو  خود کش حملہ آور نے داسو ڈیم کے انجینئرزکی گاڑیوں کے قافلہ کو لاہور نالہ کے قریب  ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی ڈرائیور موقع پردم توڑ گئے۔۔

خیبرپختونخواپولیس کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حادثے کی جگہ سے خود کش حملے میں استعمال ہونےوالی گاڑی کا انجن حاصل کرلیا گیاہے۔

اس کے علاوہ خود کش حملہ آور کے اعضا، موبائل فون کور اور سم حاصل کرنے کے بعد لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی انجینئرز کا قافلہ 12گاڑیوں پر مشتمل  تھا۔ہر گاڑی کے درمیان 10سے 15 فٹ تک کا فاصلہ تھا۔

تمام گاڑیوں میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب تھے۔ بم پروف نہ ہونے کی وجہ سے خودکش حملے کے نتیجے میں چینی انجینئرز کی گاڑی 300فٹ گہر ی  کھائی میں گرگئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین