تازہ ترین
چینی انجینئرز کی گاڑی بم پروف نہیں تھی، خیبر پختونخوا پولیس کی رپورٹ
خیبرپختونخوا پولیس نے شانگلہ میں داسو ڈیم کے چینی انجینئرز پرخود کش حملے کی دوسری رپورٹ وفاق کو بھیج دی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور نے چینی انجینئرز کی بارہ گاڑیوں کے قافلے کو بائیں طرف سے ٹکر ماری، گاڑی بم پروف نہیں تھی۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ 26 مارچ کو خود کش حملہ آور نے داسو ڈیم کے انجینئرزکی گاڑیوں کے قافلہ کو لاہور نالہ کے قریب ٹکر ماری۔ جس کے نتیجے میں 5 چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی ڈرائیور موقع پردم توڑ گئے۔۔
خیبرپختونخواپولیس کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ حادثے کی جگہ سے خود کش حملے میں استعمال ہونےوالی گاڑی کا انجن حاصل کرلیا گیاہے۔
اس کے علاوہ خود کش حملہ آور کے اعضا، موبائل فون کور اور سم حاصل کرنے کے بعد لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی انجینئرز کا قافلہ 12گاڑیوں پر مشتمل تھا۔ہر گاڑی کے درمیان 10سے 15 فٹ تک کا فاصلہ تھا۔
تمام گاڑیوں میں کلوز سرکٹ کیمرے نصب تھے۔ بم پروف نہ ہونے کی وجہ سے خودکش حملے کے نتیجے میں چینی انجینئرز کی گاڑی 300فٹ گہر ی کھائی میں گرگئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی