پاکستان
نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر فیصلہ 27 جون کو سنایا جائے گا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں غیر شرعی نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت ہوئی ۔ عدالت نے سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ فیصلہ 27 جون دن تین بجے سنایا جائے گا۔۔مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی اور مرکزی اپیلوں کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چو دھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چودھری بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ میں سزا معطلی کی درخواست پر 7 منٹ دلائل دوں گا۔ شکایت کنندہ کو اس سے بھی کم وقت میں دلائل دینے چاہئیں۔ آج مرکزی اپیل اور سزا معطلی کی اپیل زیر سماعت ہے، میری ذمہ داری عدالت کو بتانا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کون ہیں؟۔
خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف نے سزا معطلی پر دلائل دئیے۔دلائل مکمل ہونے پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو 27 جون کو 3 بجے سنایا جائے گا ا۔۔جبکہ مرکزی اپیلوں پر سماعت 2 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور