Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلر سائبر کرائم کا شکار ہوگئیں

Published

on

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی  کراچی کی وائس چانسلربھی سائبرکرائم کا شکارہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلرسمرین حسین بھی سائبرکرائم کا شکارہوگئیں۔انھیں 45لاکھ روپے سے محروم کردیاگیا۔

وائس چانسلرنے غیرمجازٹرانزیکشن کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کو درخواست دی ہے،سمرین حسین کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق 29اگست کو ایک بینک کی ہیلپ لائن نمبر سے کال موصول ہوئی،کال دوران ہی مجھ سے ویب سائٹ کا لنک شئیر کیاگیا۔

ہیلپ لائن ایجنٹ نے اپنا تعارف بطورنمائندہ اسٹیٹ بینک کروایا،سمرین حسین کے مطابق کال کرنے والے پاس تمام معلومات پہلے سے موجود تھیں،کال کے بعد میرے اکاونٹ سے غیرمجازٹرانزیکشن ہوئی،ٹرانزیکشن کی اطلاع بھی موبائل فون پرموصول ہوئی۔

وائس چانسلر نے سائبرکرائم سرکل سے درخواست کی ہے کہ فراڈ کرنے والے گروہ کا سراغ لگاکرقرارواقعی سزادلوائی جائے،اورمیرے اکاونٹ سے ہونے والی ٹرانزیکشن کو بھی واپس کروایا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین