پاکستان
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلر سائبر کرائم کا شکار ہوگئیں
داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی کی وائس چانسلربھی سائبرکرائم کا شکارہوگئیں۔
ذرائع کے مطابق داؤدانجینئرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلرسمرین حسین بھی سائبرکرائم کا شکارہوگئیں۔انھیں 45لاکھ روپے سے محروم کردیاگیا۔
وائس چانسلرنے غیرمجازٹرانزیکشن کے خلاف ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کو درخواست دی ہے،سمرین حسین کی جانب سے دی گئی درخواست کے مطابق 29اگست کو ایک بینک کی ہیلپ لائن نمبر سے کال موصول ہوئی،کال دوران ہی مجھ سے ویب سائٹ کا لنک شئیر کیاگیا۔
ہیلپ لائن ایجنٹ نے اپنا تعارف بطورنمائندہ اسٹیٹ بینک کروایا،سمرین حسین کے مطابق کال کرنے والے پاس تمام معلومات پہلے سے موجود تھیں،کال کے بعد میرے اکاونٹ سے غیرمجازٹرانزیکشن ہوئی،ٹرانزیکشن کی اطلاع بھی موبائل فون پرموصول ہوئی۔
وائس چانسلر نے سائبرکرائم سرکل سے درخواست کی ہے کہ فراڈ کرنے والے گروہ کا سراغ لگاکرقرارواقعی سزادلوائی جائے،اورمیرے اکاونٹ سے ہونے والی ٹرانزیکشن کو بھی واپس کروایا جائے۔