Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

نیب جس طریقے سے چل رہا ہے، کیا عمران خان اس سے متفق ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل، نیب نے آج تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، جسٹس اطہر من اللہ

چیف جسٹس نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ لوگوں کو توڑنے کا اس وقت طریقہ بھی یہی تھا، نیب یا ایم این ایز کا فنڈ۔

Published

on

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے نیب کے وجود نے 1999 سے آج تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل استفسار کیا کہ کیا نیب جس طریقے سے چل رہا ہے، عمران خان اس سے متفق ہیں؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ منتخب عوامی نمائندوں کے پاس فنڈز خرچ کرنے کا اختیار نہیں تھا،ایم پی اے ، ایم این اے، کا فنڈ کس نے شروع کیا ؟

چیف جسٹس نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ لوگوں کو توڑنے کا اس وقت طریقہ بھی یہی تھا، نیب یا ایم این ایز کا فنڈ۔

جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قانون بنا دیں غیر قانونی سمری تیار کرنے والا ذمہ دار ہوگا ،دیکھتا ہوں کرپشن کیسے ہوتی ہے ؟کرپشن مسئلہ ہے مگر مسئلے اور بھی بہت پڑے ہیں۔

خواجہ حارث نے کہا کہ بین الاقوامی کنونشن موجود ہے کہ ہر ملک احتساب کا قانون رکھے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان ان قوانین پر عمل کرکے گرے لسٹ سے باہر آیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین