تازہ ترین
نیب جس طریقے سے چل رہا ہے، کیا عمران خان اس سے متفق ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل، نیب نے آج تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، جسٹس اطہر من اللہ
چیف جسٹس نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ لوگوں کو توڑنے کا اس وقت طریقہ بھی یہی تھا، نیب یا ایم این ایز کا فنڈ۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے نیب کے وجود نے 1999 سے آج تک بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل استفسار کیا کہ کیا نیب جس طریقے سے چل رہا ہے، عمران خان اس سے متفق ہیں؟
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ منتخب عوامی نمائندوں کے پاس فنڈز خرچ کرنے کا اختیار نہیں تھا،ایم پی اے ، ایم این اے، کا فنڈ کس نے شروع کیا ؟
چیف جسٹس نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ لوگوں کو توڑنے کا اس وقت طریقہ بھی یہی تھا، نیب یا ایم این ایز کا فنڈ۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قانون بنا دیں غیر قانونی سمری تیار کرنے والا ذمہ دار ہوگا ،دیکھتا ہوں کرپشن کیسے ہوتی ہے ؟کرپشن مسئلہ ہے مگر مسئلے اور بھی بہت پڑے ہیں۔
خواجہ حارث نے کہا کہ بین الاقوامی کنونشن موجود ہے کہ ہر ملک احتساب کا قانون رکھے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ پاکستان ان قوانین پر عمل کرکے گرے لسٹ سے باہر آیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
پاکستان7 مہینے ago
پنجاب حکومت نے ٹرانسفر پوسٹنگ پر عائد پابندی ہٹالی