Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

ورلڈ بینک غریب گھرانوں کی مدد کے پروگرام کے لیے 250 ملین ڈالر معاونت کرے گا

Published

on

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی وفد کے ہمراہ ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے دو پروگراموں کے لیے فنانسنگ کا جائزہ لیاگیا،وزارت خزانہ کے مطابق غریب اور کمزور گھرانوں کی مدد کے پروگرام کیلئے عالمی بینک 250 ملین ڈالر کی معاونت کرے گا،مائیکرو کریڈٹ تک رسائی پروگرام کیلئے  بھی عالمی بینک 175ملین ڈالر کی معاونت کرے گا۔

وزارت خزانلہ کے مطابق ملاقات میں عالمی بینک کے تعاون سے جاری سی آر آئی ایس پی پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی،سی آر آئی ایس پروگرام کیلئے عالمی بینک 250 ملین ڈالر کی معاونت کرے گا،سی آر آئی سی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے نافذ ہوگا،غریب اور کمزور گھرانوں کی کفالت کیلئے  پروگرام معاون ثابت ہوگا۔

وزارت خزانہ سے جاری تفصیلات میں کہا گیا کہ مائیکرو کریڈٹ تک رسائی اور سپورٹ کے منصوبے کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،پروگرام مائیکروفنانس سیکٹر اور اس کے قرض دہندگان کی سہولت کیلئے ہوگا،مائیکرو کریڈٹ تک رسائی پروگرام کیلئے عالمی بینک 175ملین ڈالر کی معاونت کرے گا،پروگرام کو حتمی شکل دینے کے لیے آئندہ ہفتے ایک اور میٹنگ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔اسٹیک ہولڈرز اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کو بھی میٹنگ مدعو کیاجائے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے آر اے ایم پروگرام کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا،وفد نے وزیر خزانہ کو آر اے ایم پروگرام کی فنڈنگ اور مقاصد کے بارے بھی آگاہ کیا،عالمی بینک  پاکستان کو آر اے ایم پروگرام کیلئے 175 ملیں ڈالر فراہم کرے گا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین میں حکومتی قرضوں کا معاملہ بھی زیر بحث آیانگران وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت کو سراہا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین