Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دلچسپ و عجیب

دنیا کی سب سے بھاری اور بڑی جسامت والی مخلوق بلیو وہیل، جس کا بچہ پیدائش کے وقت 25 فٹ کا ہوتا ہے

Published

on

گہرے نیلے سمندروں میں پائی جانے والی بلیووہیل قوی الجثہ اورسب سے قدیم ممالیہ آبی  مخلوق ہے،خوش خوراکی کا یہ عالم ہے کہ یومیہ 4ٹن خوراک ہڑپ کرلیتی ہے،90سال تک طویل زندگی جینے والی یہ مچھلی 30میٹر تک لمبی اوراس کا وزن 200ٹن تک ہوسکتا ہے۔

جب بھی کرہ ارض کے کسی بھاری بھرکم خشکی یا آبی جاندارکا ذکرکیا جائے توذہن میں فوراہاتھی یا پھرگینڈے کاخیال آتا ہے،کیونکہ عام زندگی میں بھاری بھرکم تن وتوش کے حامل کسی فرد کے لیے بھی ان جانوروں کی مثال دی جاتی ہے۔

مگربہت سے لوگوں کو شائد یہ بات پتہ نہیں ہے کہ دنیا کے سب سے بڑاجاندارکا مسکن لق ودق صحرا یا کوئی جنگل قطعی نہیں ہے،بلکہ وہ جاندارزیرآب جیتا ہے،جس کوبلیو وہیل کہا جاتاہے۔

،ماہرین کے مطابق یہ ایک آبی ممالیہ جانور ہے،جو پانی میں تیرتے ہوئے اپنے بچے کو فیڈ کرواتاہے،بلیو وہیل کا وزن 200 ٹن اور لمبائی 33 میٹر تک ہو سکتی ہے،اسی بناپراسےموجودہ جانداروں میں سب سے بڑی جسامت کا حامل اور اب تک کے تمام جانداروں میں سب سے زیادہ وزن رکھنے والا جانور تصور کیا جاتا ہے۔

بلیووہیل سمندرکی گہرائی  میں رہتی ہے،وہیل کی مذید تین اقسام میں عربین ہمپ وہیل،سپرم وہیل اوربرائیڈزوہیل بھی شامل ہے،ماہرین کے مطابق 20 صدی سے پہلے تک بلیووہیل تقریباً تمام بڑے سمندروں میں وافر تعداد میں پائی جاتی تھیں،لیکن 1966کےبعد اس کے بے دریغ شکار سے ان کی تعداد خطرناک حد تک کم ہو گئی۔

سن 2002کی ایک رپورٹ کے مطابق بلیو وہیل کی دنیا بھرمیں تعداد 8ہزارسے12ہزارکے درمیان ہے،بلیووہیل کا دہانہ باقی وہیلزکے جیسا ہی ہوتاہے مگراس کے منہ میں 300بالین پلیٹیں ہوتی ہیں،بالین ایک طرح کے بال نما ریشے ہوتے ہیں جووہیل کے اوپری جبڑے سے لٹکے ہوتے ہیں،ان ریشوں سے مل کر بالینی پلیٹیں بنی ہوتی ہیں،جو فلٹر کا کام کرتی ہیں،جب وہیل مچھلی منہ کھولتی ہےتویہ پلیٹیں اس پانی میں موجود انکی خوراک یعنی کرِل(ایک چھوٹے سائز کی کرسٹل نما مچھلی) کو باہر جانے سے روک دیتی ہیں اوراس طرح وہیل کے منہ میں صرف خوراک رہ جاتی ہےاور پانی فلٹر سے باہر نکل جاتا ہے۔

وہیل کے حلق میں خاص قسم کی تہیں بنی ہوتی ہیں،جو زیادہ سے زیادہ پانی کو جمع کرنے میں اورباہرنکالنے میں مدد کرتی ہیں۔

ایک بالغ بلیووہیل ایک دن میں تقریبا 3600 کلوگرام کرِل کھا سکتی ہے،بلیو وہیل کا بچہ پیدائش کے وقت 25 فٹ کا ہوتاہے،جو اس روئے زمین پر پیدا ہونے والا سب سے بڑا نومولود ہوتاہے،ماہرین کے مطابق بلیووہیل کی عمر80سے90برس تک ہوتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین