پاکستان
دہشتگردی کے خطرات موجود ہیں لیکن الیکشن ملتوی نہیں کیا جا سکتا، رانا ثناء اللہ
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات اس سے پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں لیکن اسکی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کا فرض ہے کہ وہ دہشتگردی کا قلع قمع کریں۔
دہشتگردی کے خطرات اس سے پہلے بھی تھے اور اب بھی ہیں لیکن اسکی وجہ سے الیکشن ملتوی نہیں کیا جاسکتا۔ یہ حکومت اور سیکورٹی اداروں کا فرض ہے کہ وہ دہشتگردی کا قلع قمع کریں۔صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ pic.twitter.com/wGSFLTvp51
— PMLN (@pmln_org) December 8, 2023
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالتیں موجود ہیں، الیکشن کمیشن موجود ہے۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ عدالت جاکر ریلیف لے۔اب اگر کسی نے جرم کیا ہے اور اس جرم پہ اسکے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور اسے گرفتار کیا جارہا ہے تو اس پہ واویلہ مچانا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی جارہی تو اسکا کوئی جواز نہیں۔
عدالتیں موجود ہیں , الیکشن کمیشن موجود ہے۔اگر کوئی سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے تو انہیں چاہیے کہ وہ عدالت جاکر ریلیف لے۔اب اگر کسی نے جرم کیا ہے اور اس جرم پہ اسکے خلاف کوئی مقدمہ درج ہے اور اسے گرفتار کیا جارہا ہے تو اس پہ واویلہ مچانا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں دی… pic.twitter.com/UV2jXaPkQr
— PMLN (@pmln_org) December 8, 2023
صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب نے پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے تمام قومی و صوبائی حلقوں سے مسلم لیگ ن مضبوط اور وننگ امیدوار لیکر آرہی ہے. 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو ڈیرہ غازی خان میں امیدواروں کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا اسکو بھی اب حل کرلیا گیا ہے۔