پاکستان
4 سے 6 اگست کے دوران دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، پی ڈی ایم اے
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( پی ڈی ایم اے) کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول پر آ رہا ہےہے،تاہم منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے، مون سون کی بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 7 اگست تک مون سون بارشیں ہوں گی تاہم مون سون بارشوں کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نارمل ہو رہی ہے،تربیلہ چشمہ اور کالاباغ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے،جسڑ شاہدرہ اور بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے،دریائے جہلم اور چناب میں بھی پانی کا بہاؤ بھی نارمل ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج میں سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 70934 اور اخراج 63024 ہے،ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کی آمد 54306 اور اخراج 53706 ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے،تونسہ بیراج سے 357٫457 کیوسک پانی کا ریلا گزر رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ چار سے 6 اگست کے دوران دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے منگلا کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظرانتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے عوام سے بھی اپیل کی کہ کچی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں،بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔
عمران قریشی نے کہا کہ عوام دریاؤں کے اطراف غیر ضروری سفر سے گریز کریں،شہری ممکنہ سیلابی خطرے کے پیش نظر انتظامیہ سے تعاون کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی