Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

لاڈلے نواز شریف کے لیے سارے ریلیف اور باقی کے لیے سختی ہے، پرویز الٰہی

Published

on

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے  میڈیا سے گفتگو  میں کہا نواز شریف شہباز شریف کے لیے ہی سارے ریلیف ہیں ۔۔ پانچ ماہ سے ہم ضمانت پر ہیں پھر بھی ہمیں تنگ کیا جا رہا ہے۔

ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرویزالہی نے کہا کہ اسپیشل انصاف کیا صرف شریفوں کے لیے ہے۔ انصاف تو وہ ہے جس کو عوام تسلیم کرے اور انصاف ہوتا نظر بھی آئے۔

چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ اداروں اور عدالتوں کا احترام کیا ہے ۔ شریفوں نے ہمیشہ ججز کے خلاف سخت باتیں کی ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ نواز شریف لاڈلے کے لیے سارے ریلیف اور باقیوں کے لیے سختی ہے۔۔نواز شریف ججز کے خلاف بولتے ہیں کیا جج وہ باتیں بول گئے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین