Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

پاکستان کے دشمنوں کےساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، وزیراعظم شہباز شریف

Published

on

There is no question of talking with Pakistan's enemies, Prime Minister Shehbaz Sharif

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان کے دشمنوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،پاکستان کے دشمنوں کےساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کل کوئٹہ میں تھے،شہدا کے ورثا کو ملے،ان سےتعزیت کی،شہدا کے ورثاکے حوصلے بہت بلند تھے،کورکمانڈر نےبلوچستان کی صورتحال پر بریفنگ دی،کورکمانڈر نے بتایا بلوچستان میں کیا کیا چیلنجز درپیش ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کل 3 سیشن ہوئے،بلوچستان کے چیلنجز پر بات ہوئی،دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے،کم ہے،بعض خارجی عناصر مل کر بلوچستان میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں،دہشت گردوں کو باہر سے بھی مدد مل رہی ہے،پاکستان کے دشمنوں کےساتھ بات چیت کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں جو کچھ ہوا وہ دہشت گردی کی انتہا تھی،لیویز کی تربیت اور جدید ہتھیاروں کی کمی کی نشاندہی کی گئی،بلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کی کوئی جگہ نہیں،نوجوانوں کو ورغلانے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا،ماحول پیدا کیا گیا کہ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چل رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کرنے والے پاک چین دوستی میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں،وفاق اور بلوچستان حکومت کی پاک فوج کو مکمل سپورٹ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوامی فلاح کے کئی منصوبے شروع کئے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان سے کہا ہے وفاقی حکومت ان کی جومدد کرسکتی ہے کرے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ محب وطن لوگ چاہتے ہیں کہ بلوچستان ترقی کرے اور وہاں امن ہو،بلوچستان کے وزیراعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کروں گا اور وفاق کی طرف سے تعاون کریں گے،پاک فوج کے ساتھ مل کر پاکستان کے دشمنوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے،کچھ سیاسی زعما نے کہا بعض نوجوانوں کو ڈکٹیٹ کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 26اگست کو بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک چلنے کا ماحول پیدا کیا گیا،بلوچستان حکومت نے نوجوانوں کیلئے بہترین پروگرام بنائے ہیں،بلوچستان کا کوٹہ باقی پاکستان سے 10 فیصد زیادہ ہے،بلوچستان کے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کیا جارہا ہے،بلوچستان سی پیک کے حوالےسے بہت زیادہ فائدہ اٹھاسکتا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان اور بلوچستان کو ترقی کرتے نہیں دیکھنا چاہتیں،موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ میں بہتری کا اعلان کیا ہے،یہ اشارہ ہے پاکستان کی معاشی صورتحال آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے،ہم بہت جلد معاشی حالات کو درست کرلیں گے،پاکستان کی ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھنے میں تمام حکومتیں یکسو ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے ایک معاشی پلان ترتیب دیا ہے جس پر تیزی سے کام ہورہا ہے،ہوم گراؤنڈ پروگرام جلد قوم کے سامنے لے کرآئیں گے،اگلے 5 سال کے اہداف قوم کے سامنے رکھیں گے،بہت جلد پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا،مشکلات آتی ہیں لیکن وہی قومیں کامیاب ہوتی ہیں جو سامنا کریں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بہت جلد اس قابل ہوگا کہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو،پاکستان بہت جلد معاشی طاقت بن جائے گا،محنت،محنت اورصرف محنت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین