Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

مسلم لیگ میں کسی کا کوئی الگ کیمپ نہیں، اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم شہباز شریف نے بنایا، عرفان صدیقی

Published

on

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیر اعظم نوازشریف نے نہیں شہباز شریف نے لگایا،اسحاق ڈار بہت تجربہ کار ہیں،اس لئے وزیراعظم نے  انہیں اپنا نائب مقرر کیا۔

نیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےعرفان صدیقی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ملک کے لیے بہت محنت کررہے ہیں،نواز شریف اور شہباز شریف کا کوئی الگ الگ کیمپ نہیں،مسلم لیگ ن میں کیمپس کی خبریں بے بنیاد ہیں،ہم سب کا لیڈر ایک ہے اور ہم  نواز شریف سے ہی ہدایات لیتے ہیں،جاوید لطیف شاید اپنی ہار کی وجہ سے ایسا  موقف رکھتے ہوں گے،پارٹیوں میں اس طرح کی آرا ہوتی رہتی ہیں۔

سینئر رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا کوئی ارادہ نہیں تھا،پاکستان اس وقت بحرانی کیفیت میں ہے،ملک کے تمام ادارے اس وقت یکسو ہیں،اسٹیبلشمنٹ اس وقت کسی سیاسی کھینچاتانی میں ملوث نہیں ہے،بحران سے نکلنے میں اگر اسٹیبلشمنٹ     کوئی کردار ادا کرتی ہے تو اس پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 2017 میں نواز شریف کو ہٹانا اور بانی پی ٹی آئی کو لانا طے ہوگیا تھا،نواز شریف نے اپنے دور میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کردیا تھا،ساری دنیا جان چکی ہے کہ کونسا کھیل کھیلا گیا،نواز شریف کہتے ہیں میں ان لکیروں کو پیٹ کر مزید پیچیدہ نہیں کرنا چاہتا،نواز شریف کہتے ہیں مجھے اپنی ذات کا دکھ نہیں ہے، نواز شریف کو مہنگائی کا دکھ ہے، نواز شریف کہتے ہیں ہم 24 ویں معیشت بننے جارہے تھے اب 47 ویں نمبر پر ہیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ مریم نواز  بہت اچھا پرفارم کر رہی ہیں،مریم نواز  نے نوازشریف کی جگہ لے لی ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ فیض آباد دھرنا میں ہم فریق نہیں تھے،نوازشریف تمام مقدمات سے بری ہوچکے ہیں،نواز شریف کسی کو سزا دلوا کر خوشی نہیں منانا چاہتے،9 مئی کو ہم کسی بھی طور پر بھلا نہیں سکتے،میں نہیں چاہتا کسی بھی تجویز پر ہم 9 مئی کو بھلا دیں۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بھی مارچ اور جلوس نکالے پر کوئی نقصان نہیں کیا،ہم پی ٹی آئی سے ملکی مفاد کی خاطر مذاکرات چاہتے ہیں،پی ٹی آئی والے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات چاہتے ہیں، عمران خان سے ملنے کے لیے میں نواز شریف اور چودھری نثار بغیر پروٹوکول کے بنی گالہ گئے،ہم تو چاہتے ہیں ہاتھ بھی ملائیں اور دل بھی ملائیں،ہماری بہت خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تھی،اس کے بعدپتہ نہیں کیوں عمران خان دھرنا کی جانب چڑھ دوڑے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو اس وقت ہمہ وقتی سرپرست کی ضرورت ہے،مریم نواز اور شہباز شریف مصرو ف ہو گئے ہیں،نواز شریف کافی حد تک مان گئے ہیں کہ وہ پارٹی کی صدارت سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کی مدت ملازمت کے حوالے سے کوئی توسیع زیر غور نہیں،پی ٹی آئی والے ایسی ایسی چیزیں گھڑتے ہیں جس کا تصور نہیں ہوتا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین