کھیل
شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ کی خبروں میں صداقت نہیں، بی پی ایل ٹیم کی وضاحت
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں ایک اوور میں تین نوبال کرانے پر شعیب ملک کے خلاف میچ فکسنگ کا واویلا مچ گیا، بی پی ایل کی ٹیم فارچیون باریشال کاکہنا ہے شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں، شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں۔
فارچیون باریشال کے مالک میزان الرحمان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ شعیب ملک کے متعلق فکسنگ والی خبریں بے بنیاد ہیں،شعیب ملک بہت بڑے کھلاڑی ہیں ایسی من گھڑت باتوں پر یقین نہ کریں۔
میزان الرحمان نے کہا کہ شعیب ملک ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں،شعیب ملک کی جب ضرورت ہوگی وہ ٹیم کو دستیاب ہونگے۔
میزان الرحمان نے کہا کہ میڈیا شعیب ملک سے متعلق من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے،ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں کہ شعیب ملک نے فکسنگ کی ہے۔