تازہ ترین
امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں صداقت نہین، ترجمان دفتر خارجہ
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ ان میں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کی۔
ایک ہفتہ قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا موجودہ حکومت نے دو فوجی اڈے امریکا کو دے دیے ہیں۔ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔
اب ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عمر ایوب کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے او آئی سی سمٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈاراوآئی سی سمٹ میں شرکت کیلئے گیمبیا میں ہیں،پاکستان سمٹ میں غزہ کی صورتحال کو اجاگر کرے گا،امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے مشترکہ حل پر بھی بات کریں گے۔
امریکی وفد کے دورہ پاکستان پر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی وفد نےپاکستان کادورہ کیا اور وزارت خارجہ میں قائم مقام سیکرٹری سے ملاقات کی، وفد کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر نتیجہ خیز گفتگو ہوئی،تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
فلسطین پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے،غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکہ بندی قابل مذمت ہے،پاکستان اسرائیل کی جارحیت اور غیر قانونی آباد کاری کی مذمت کرتا ہے،سکیورٹی کونسل کو غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اقدامات کرنے چاہئیں۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر میں بارشوں سے نقصان ہوا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی املاک چھیننے کے بھارتی عمل کی مذمت کرتا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال