تازہ ترین

امریکا کو فوجی اڈے دینے کی قیاس آرائیوں میں صداقت نہین، ترجمان دفتر خارجہ

Published

on

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کی جانب سے امریکہ کو اڈے دینے کی قیاس آرائیوں پر کہا ہے کہ ان میں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے بیان کی تردید کی۔

ایک ہفتہ قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں دعویٰ کیا تھا کہ نگراں حکومت یا موجودہ حکومت نے دو فوجی اڈے امریکا کو دے دیے ہیں۔ہم اس کی وضاحت چاہتے ہیں۔

اب ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عمر ایوب کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے او آئی سی سمٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خارجہ  اسحاق ڈاراوآئی سی سمٹ میں شرکت کیلئے  گیمبیا میں ہیں،پاکستان سمٹ میں غزہ  کی صورتحال  کو اجاگر  کرے گا،امت مسلمہ  کو درپیش  مسائل کے مشترکہ حل  پر بھی  بات کریں گے۔

امریکی وفد کے دورہ پاکستان پر ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ امریکی وفد نےپاکستان کادورہ کیا اور وزارت خارجہ  میں قائم مقام  سیکرٹری سے ملاقات کی، وفد کے ساتھ  دوطرفہ تعلقات  کے تمام پہلوؤں پر نتیجہ خیز  گفتگو ہوئی،تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی سلامتی  میں تعاون  بڑھانے کے عزم کا اعادہ  کیا۔

فلسطین پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر  خارجہ نے کہا کہ پاکستان  فلسطینی عوام  کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتا ہے،غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور ناکہ  بندی قابل مذمت ہے،پاکستان اسرائیل کی جارحیت اور غیر  قانونی آباد کاری  کی مذمت کرتا ہے،سکیورٹی  کونسل کو غزہ  کا محاصرہ  ختم کرانے اقدامات کرنے چاہئیں۔

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ترجمان نے کہا کہ جموں کشمیر میں بارشوں  سے نقصان ہوا ہے،مقبوضہ کشمیرمیں سیلاب  سے متاثرہ لوگوں  کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہیں،پاکستان کشمیریوں کی املاک  چھیننے  کے بھارتی  عمل کی مذمت کرتا ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version