Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

مجھ پر پریس کانفرنس کے لیے دباؤ ہے، عمر چیمہ، نواز شریف میرے مقابلے میں الیکشن لڑ کر دکھائے، یاسمین راشد

Published

on

نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں انسداد دھشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور خدیجہ شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دنوں کی توسیع کر دی۔

سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ اور  روبینہ جمیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دنوں کی توسیع کی گئی ہے۔

عدالت نے ملزمان کو 9 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر پیش کیا گیا تھا،پولیس نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی،انسداد دھشت گردی عدالت کی جج  عبہر گل خان نے سماعت کی۔

عدالت پیشی کے موقع پر تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ  نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی۔۔ ڈاکٹر یاسمین راشد  نے  گفتگو   میں کہا نواز شریف اتنے بہادر ہو تو میرے خلاف الیکشن لڑ کر دکھاو  ۔۔ لیول پلیںگ فیلڈ کا مطلب ہے جس نے الیکشن لڑنا ہے وہ باہر ہو،، نواز شریف سزا یافتہ اور اشتہاری ہے اسکو آپ نے باہر الیکشن کے لیے لے آئے ہیں۔ نواز شریف کو پروٹوکول دیا جا رہا ہے

ڈاکٹر یاسمین راشد  کامزید کہنا تھا ہمارے کیسز کا چالان تین چار ماہ سے آج تک نہیں آیا  ۔۔۔یہ بات پہلے سے کنفرم ہے کہ الیکن نہیں سلیکشن ہے۔۔ورلڈ میڈیکل ایسوسی ایشن نے پرائم منسٹر اور صدر کو خط لکھا کہ آپ نے یاسمین راشد کو کیوں گرفتار کر رکھا ہے

عمر سرفراز چیمہ کی  انسداد دھشت گردی عدالت میں  غیر روسمی  گفتگو میں کہا چھے ماہ ہو گئے جھوٹا کیس ہے ابھی تک جیل میں رکھا ہوا ہے ،۔۔ جب میں گھر میں موجود تھا ان  کیسز میں مجھے گرفتار کیا ہوا ہے ۔۔ ہم سے پریس کانفرنس کرانا چاہ رہے ہیں۔۔ ہم نے پی ٹی آئی چھوڑنی ہوتی تو تب ہی چھوڑ دیتے ۔۔ مجھے پر پرہشر ڈالا جارہا پی ٹی آئی چھوڑ دو

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین