Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

شوبز

ملک میں کم از کم 4 ہزار سینما گھر ہونے چاہئیں، جمال شاہ

Published

on

نگران وفاقی وزیرجمال شاہ نے نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس(ناپا)کا دورہ کیا،انھوں نے بورڈآف ڈائریکٹرزکے ساتھ میٹنگ کی جس میں ناپا کےسی ای اوجنید زبیری کےعلاوہ جاوید جبار،ستیش چند آنند سمیت دیگرموجود تھے۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگومیں جمال شاہ کا کہناتھا کہ مسلسل زبوں حالی کے بعد اب ملک بھرمیں سینما گھروں کی تعداد صرف 150رہ گئی،اس وقت تفریحی سرگرمیوں کے لیے 4ہزارسینما گھروں کی ضرورت ہے،عام فلم بین رہ جانے والےسینما گھروں کو جانے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

جمال شاہ نے کہا کہ سینما صرف تفریح نہیں ہےبلکہ ایسی طاقت ہے،جس کے ذریعے آپ معاشرے کو ایک پیغام دے سکتے ہیں،اگرایسا ہی رویہ رہا توپھراچھے گھرانوں کے بچے اس شعبے کا انتخاب کیوں کرینگے۔

 ان کا کہناتھا کہ فردوس جمال سمیت دیگرکچھ علیل فنکاروں کے لیے حکومتی سطح پرکاوشیں کی گئی ہیں،مگرمیں اس حکومتی وظیفے کو ٹھیک نہیں سمجھتا،فن واب کی خدمت کرنے والے افراد کے لیے ایسا کوئی طریقہ وضع ہونا چاہیے،جوانھیں باعزت روزگار کی شکل میں ملتا رہے۔

جمال شاہ کا کہناتھا کہ ثقافتی ورثے کا درجہ رکھنے والی عمارتوں کے تحفظ کے لیے مل کرکوششیں کرنا ہونگی،خاص طورپرصوبائی حکومتوں کی یہ بڑی ذمہ بنتی ہے کہ قدیم ورثہ قراردے جانے والی بلڈنگزکو ٹوٹ پھوٹ اوردیگرعوامل سے بچائے۔

اس سے قبل اس سے قبل جمعہ کی صبح نگراں وفاقی وزیر نے بانی پاکستان کے مزارپرحاضری دی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں ان کا کہناتھا کہ قائد کی جدوجہد کی شناخت کروانا ہمارا فرض ہے،مزار قائد کا احاطہ بہت بڑا ہے،ہم کوشش کرنگے یہاں ایسی چیزیں ہوں جو لوگوں کو پسند آئیں،میں کوشش کرونگا مزار قائد پر آنے کے لئے کوئی ٹکٹ نہ ہو، کراچی : لوگ با آسانی یہاں آسکیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین