Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پرواز میں خرابی، طیارہ 6 گھنٹے کراچی رکا رہا

Published

on

تیکنیکی خرابی کے سبب کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اتاری گئی پرواز6گھنٹے تاخیر کے بعد جدہ روانہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آج پی آئی اے کی سیالکوٹ سے جدہ جانے والی پروازپی کے 745کو اس وقت تیکنیکی بنیادوں پرکراچی ائیرپورٹ کے رن وے پراتاراگیا،جب پروازکے کپتان کو کاک پٹ میں کسی گڑبڑ کا پتہ چلا۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے کاک پٹ عملے کو اسموگ آلارم کا الرٹ موصول ہوا،جس پرکپتان اورنائب کپتان نے پروازکو جاری رکھنے کے بجائے اسے کراچی اتارنے کا فیصلہ کیا،اورکنٹرول ٹاورسے اجازت مانگی۔

طیارہ لینڈ کرنے کے بعد مسافروں کو لاونج اورطیارے کو ہینگرمیں منتقل کیا گیا،تاہم انجینئرز کی جانب س کسی بھی قسم کی خرابی کا پتہ نہیں چلا،اس جانچ پڑتال کے دوران پروازمیں مسلسل تاخیر ہوئی،جس کی وجہ سے مسافرجن میں احرام پہننے عمرہ زائرین کی بڑی تعداد شامل تھی،انھوں نے لاؤنج میں احتجاج کیا اورپی آئی اے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

مسافروں اورپی آئی اے کے ائیرپورٹ پرموجود عملے کے درمیان تلخ کلامی اورتکراربھی ہوئی،بعدازاں پرواز6گھنٹے کی تاخیر کے بعد جدہ روانہ کردیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین