Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

کسی کے ساتھ سیاسی اتحاد نہیں ہوگا، ایشوز پر بات ہو سکتی ہے، مولانا فضل الرحمان

Published

on

The Election Commission summoned Maulana Fazlur Rehman for not holding the party election

جمعیت علما اسلام ( جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی کسی سیاسی اتحاد کے بغیر اپنی تحریک چلائے گی،ماضی قریب میں سیاسی اتحادوں کے تجربے اچھے نہیں رہے،ہم مزید نہ کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہونا چاہتے ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کا کردار ہم پارلیمنٹ کے اندر بھی کریں گے اور باہر بھی،ایشو ٹو ایشو دیگر سیاسی جماعتوں سے اتحاد ہو سکتا ہے،ہم  ان معاملات میں ان کے فریق نہیں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 2018 کے بعد اسمبلیاں اپنی اہمیت کھو بیٹھی ہیں،اس سیاست میں جمہوریت اپنا مقدمہ ہار رہی ہے، بھارت ،امریکا اور برطانیہ میں یہ سوال کیوں پیدا نہیں ہوتا؟ ہمارے ہاں ہر الیکشن متنازعہ ہو جاتا ہے،یہاں اسمبلیاں خریدی گئیں اب کون سیاست کر سکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جہاں صرف پیسہ ہی سیاست ہو ،عوامی رائے اور نظریات کی اہمیت نہیں ہوسکتی،ملک سیاسی عدم استحکام معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے،اگر اسٹیٹ ہی غیر مستحکم ہوجائے تو بنگلا دیش جیسے حالات پیدا ہوتے ہیں،بنگلا دیش میں 20 دن کے اندر ہی کایا پلٹ گئی کیونکہ وہاں مینڈیٹ ہوا کا غبارہ تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم بنگلا دیش جیسے حالات کی جانب نہیں جانا چاہتے،نواز شریف، شہباز شریف سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں،جو با اختیار ہیں وہ مذاکرات کے لئے آئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا بجٹ آئی ایم ایف بناتا ہے ہماری معیشت ان کے قبضے میں چلی گئی ہے، ایک زمانہ تھا پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط ماننے سے انکار کر دیا تھا ،وہ آکر بیٹھ گئے تھے،آج وہ ہماری گردن سے پکڑتے ہیں اور سانس نہیں لینے دے رہے،غریب ممالک کو معاشی، دفاعی اور سیاسی طور پر کنٹرول کیا جاتا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین