تازہ ترین
صدر علوی پر اسمبلی توڑنے اور اسمبلی اجلاس نہ بلانے کے دو مقدمات ہوں گے، بلاول
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے صدر عارف علوی پر دو مقدمات بنانے کا اعلان کردیا۔
اسلام اباد میں سپریم کورٹ کے سامنے بھٹو ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ صدارت عارف علوی کے بس کی بات نہیں، جیسے ہی قومی اور صوبائی اسمبلیوں ری رپلیس ہوں گی تو عارف علوی بھی تبدیل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ عارف علوی پر دو مقدمات ہوں گے، ایک مقدمہ اسمبلی توڑنے کا ہوگا اور دوسرا مقدمہ آئین کے مطابق اسمبلی اجلاس نہ بلانے کا ہوگا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ آصف زرداری صدرمنتخب ہوکرگورنر کافیصلہ کریں گے، ہمیں انصاف ملے گا اس ملک کو انصاف ملے گا۔
انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ابھی گورنرز کی تقرری کاعمل شروع نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ تمام ادارے آئینی دارہ کار میں رہ کرکام کریں، آئین میں رہتے ہوئےکام کرینگے توپاکستان مضبوط ہوگا، قومی اسمبلی اورصدرکے انتخاب بھی بہت جلد ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ اوراسپیکرشپ کاانتخاب ہوگیا ہے، اس پروسس کےبعدآصف زرداری کوحلف دلوائیں گے۔
بلاول نے کہاکہ اگرسیاست کےدائرے سےباہرجاکرسیاست کرینگےتو9مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں، سیاستدانوں کوایک دوسرےکی عزت کرناپڑے گی، سیاسی اختلافات کے باوجودعزت نہیں کرینگےتوکوئی ادارہ عزت نہیں کریگا، ہم ایک دوسرے کی عزت کرینگے توپاکستان کے بہت سےمسائل حل ہوجائیں گے، آئین میں رہتےہوئے کام کرینگے توپاکستان مضبوط ہوگا۔
بلاول نے کہاکہ میں نے میں نے پہلے بھی ن لیگ کے ساتھ کام کیا، اب اگر کام نہیں کرتا تومسائل حل کیسے ہونگے۔
بھٹو ریفرنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول نے کہاکہ یہ جوڈیشل ٹرائل نہیں بلکہ جوڈیشل قتل تھا، سپریم کورٹ میں شہید ذوالفقار بھٹوکےریفرنس کی سماعت چل رہی ہے، وکلا نے آج شواہد کے پہاڑ پیش کیے۔
بلاول نے کہاکہ جج صاحبان کےسامنے تیزی سے ثبوت پیش کررہے ہیں، امید ہےآخرکار شہید قائد ایوان کو انصاف ملے گا، امید ہے عدالت خود پرلگے داغ کو دھوئے گی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی