Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

یہ الیکشن سے پہلے عمران خان کو سزائے موت دینا چاہتے ہیں، علمیہ خان

Published

on

The current leadership of the party does not intend to release Imran Khan from jail, on whose request did Azam Swati go to jail early in the morning, Aleema Khan

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کہتی ہیں کہ یہ الیکشن سے پہلے عمران خان کو سزائے موت دینا چاہتے ہیں۔ ہم دوسرے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اگر سائفر کیس کے جج ملک سے باہر جانا چاہیں تو ان کے ویزے کینسل کئے جائیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم جیل کورٹ میں صبح 10 بجے سے آئے ہوئے ہیں، سائفر کیس میں میڈیا کے چار پانچ ارکان کو ہی عدالت میں آنے کی اجازت دی گئی، کل بھی سائفرکا کیس تھا، آج میڈیا کو باہر نکال کر جج صاحب نے دو سرکاری وکلاء کو تعینات کردیا ہے۔

علمیہ خان نے کہا کہ ہمارے وکیل ذوالقرنین صاحب کے دانت کی سرجری ہوئی ہے اور وہ بات بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ جو آج ہوا ہے وہ بڑی مثال ہے۔ پراسیکیوٹر رضوان عباسی پراسیکیوٹر نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی کو سزائے موت سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جج ذوالقرنین نے پراسیکیوٹر کے وکیل کو ہی بطور وکیل صفائی کھڑا کردیا ہے۔ خان صاحب نے کہا کہ ایک ہی ٹیم دونوں طرف سے کھیل رہی ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جنرل باجوہ کے نام پیغام بھیجا تھا۔ وزیر اعظم نے حلف لیا ہوتا ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو سازش سےآگاہ کرے گا لہذا قوم کو سازش سےآگاہ کرنے کی سزا عمران خان کو دی جارہی ہے۔ یہ عوام کو دبا کر رکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے گزشتہ 8 ماہ شدید ظلم کیا، ظلم و ستم سہنے کا اللہ تعالیٰ لوگوں کو اجر دے گا۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہا کہ اتوار کو اپ سب لوگوں نے نکلنا ہے اپنے اپنے امیدوار کی حمایت میں کیونکہ آپ سے کوئی انتخابی مہم چلانے کا حق نہیں لے سکتا۔ عمران خان نے کہا نکلنا ضروری ہے تاکہ خوف کے بت توڑے جائیں۔ توشہ خانہ ریفرنس بھی ایک مذاق ہو رہا ہے اور سائفر کے گواہان پر پانچ پانچ منٹ میں جرح مکمل کی گئی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین