تازہ ترین
یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا،ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت اقدامات کریں گے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پرگرام ہوگا،ٹیکس دہندگان کو ہمیں سہولتیں اور ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف سخت اقدامات کرنے ہیں۔
ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کے اسٹاف لیول معاہدے پر وزارت خزانہ کی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں،ہمیں معیشت کو مستحکم کرنا ہے،تحمل،برداشت،ایثار و قربانی اور محنت سے ہمیں اپنے اہداف حاصل کرنے ہیں،ہمیں تیزی اور سخت محنت کے ساتھ کام کرنا ہے،انفرادی و اجتماعی کاوشوں سے ہم پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کا یہ آخری پرگرام ہوگا،ٹیکس دہندگان کو ہمیں سہولتیں اور ٹیکس نہ دینے والوں کیخلاف سخت اقدامات کرنے ہیں،ٹیکس کا ایسا نظام وضع کیا جائے تاکہ نظام میں کمزوریاں دور ہوسکیں،آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ طے ہوچکا ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا،ہمیں آئی ایم ایف سے جلد از جلد جان چھڑانی ہے،ایف بی آر کو قومی مفاد کیلئے جو کچھ چاہئے حکومت فراہم کرے گی،اگر آپ ٹیکس کی مدمیں کھربوں روپے اکٹھے کرتے ہیں تو مالیاتی اداروں کے پاس جانےکی ضرورت نہیں
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہمیں ٹیکس نظام میں کمزوریوں کو ختم کرنا ہوگا،ایف بی آر میں ڈیجیٹلائزیشن کا سفر شروع ہوچکا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں ذاتی پسند اورناپسند سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو مقد م رکھنا ہے،وقت ضائع نہ کریں اور مزید بہتری کیلئے آگے بڑھیں،ہمیں ٹیکس نادہندگان کو نیٹ میں لانے کیلئے کوششیں کرنی ہیں،ٹیکس معاملات پر صوبوں کے ساتھ مشاورت کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ہدایت کی کہ تاجر اور کاروباری افراد کو ٹیکس معاملات پر ناجائز تنگ نہ کیا جائے،کسی کیخلاف یا حق میں نہیں جو ملکی مفاد میں ہوگا وہی کریں گے، کسی سفارش کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا،کوئی ذاتی ایجنڈا نہیں،مقصد صرف ملک وقوم کا مفاد ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پہلی بار پنجاب میں زراعت پر ٹیکس لگایا،تنخواہ دار،عام آدمی پر ٹیکس لگانے سے ملک کبھی ترقی نہیں کرےگا،انفرادی،اجتماعی کاوشوں سے ہی ملک ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
etruesports
جولائی 14, 2024 at 10:50 صبح
helloI really like your writing so a lot share we keep up a correspondence extra approximately your post on AOL I need an expert in this house to unravel my problem May be that is you Taking a look ahead to see you