Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اس سال پھر کچھ حج کوٹہ واپس کرنا پڑے گا،حج اخراجات میں ایک لاکھ کمی کردی گئی

Published

on

پاکستانی حجاج کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی، جسے ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہوگا۔ سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے مطابق  سرکاری کوٹہ کے تحت  69 ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرینگے۔ رہائش سمیت ہر طرح کی سہولیات دینے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

حکومت کی جانب سے حج کی تیاریاں جاری ہیں۔عازمین حج کو مناسب کرائے پر بہترین رہائش گاہیں قریبی مقامات پر فراہمی کے حوالے کام بھی جاری ہے۔

سیکرٹری وزارت مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ اس بار دوسری مرتبہ عازمین حج کی تعداد کوٹے سے کم ہوگی، سرکاری کوٹہ کے تحت  69 ہزار عازمین، حج کی سعادت حاصل کرینگے اور کچھ کوٹا واپس کرنا پڑے گا لیکن ائندہ برس کوشش ہوگی کہ تمام کوٹا استعمال کیا جا سکے۔

سید عطاء الرحمان نے کہا کہ اس برس حج اخراجات میں ایک لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے۔ ہوائی جہاز کا کرایہ بھی کم وصول کیا جا رہا ہے۔ پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنا پر منیٰ میں رہائش گاہیں حاصل کرلی ہیں۔اس بار  تمام سرکاری عازمین حج ٹرین میں سفر کر سکیں گے۔

ڈاکٹرعطاء الرحمان نے بتایا کہ اس بار شارٹ حج متعارف کروایا، 20 سے 25 دن کا حج کیا جاسکتا ہے،55 سے 60 ہزار تک شارٹ حج کا کرایہ زیادہ لیا۔ حجاج کو پاکستان سے فری سم ملے گی۔ جس کے ذریعے سعودی عرب سے وٹس ایپ کال بھی ہوسکے گی، ایک ہی رنگ کے مفت بیگ حجاج کو ملیں گے۔ بیگ پر کیو آر کوڈ درج ہوگا جس سے پتہ چل جائے گاکہ حاجی کہاں سے آیا ہے کہاں ٹھہرا ہے؟

سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ اس برس اسلام اباد کے ساتھ کراچی کو بھی روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ آئندہ برس لاہور کو بھی روڈ ٹو مکہ منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین