پاکستان
حیدر آباد میں اس سال کا 16 واں پولیو کیس رپورٹ
حیدرآباد میں رواں سال کا 16واں پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے – وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو کا کہنا ہے کہ 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی، جب تک ہم اس وائرس کا خاتمہ نہیں کر لیتے تب تک ملک کا کوئی بچہ پولیو وائرس سے محفوظ نہیں ہے، پولیو وائرس کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق کا کہنا ہے کہ جب تک ہم اس وائرس کا خاتمہ نہیں کر لیتے تب تک ملک کا کوئی بچہ پولیو وائرس سے محفوظ نہیں۔
عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ حیدرآباد میں چار ماہ سے پولیو وائرس موجود ہے،پولیو وائرس کا کہیں بھی ہونا ہر بچے کے لیے خطرہ ہے،صوبوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے،وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جامع روڈ میپ پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔ ستمبر میں انسداد پولیو مہم کا انعقاد ہوگا۔
کوآرڈینیٹر, نیشنل ایمریجسنی آپریشنز سینٹر انوارالحق کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں،حیدرآباد اور کراچی کے اضلاع میں پولیو وائرس کئی ماہ سے موجود ہے،نو ستمبر سے انسداد پولیو مہم کا انعقاد کر رہے تاکہ بچوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان8 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال