Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

جنہوں نے بینظیر پر ظلم کیا انہیں اپنی بیٹی پر ظلم ہوتے دیکھنا پڑا، بلاول بھٹو زرداری

Published

on

چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی نے نفرت اور تقسیم کی سیاست مسلط کی، انہوں نے سیاسی اختلاف کوذاتی دشمنی  میں تبدیل کردیا۔

پشاور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات  کو دشمنی میں تبدیل کرنے سے معیشت کو نقصان  ہوا،پرانے سیاستدان ملک کو 90 کی دہائی میں دھکیلنا چاہتے ہیں،میں پاکستان کو 2024 میں لانا چاہتا ہوں،ایک طرف معاشی بحران ، دوسری طرف دہشت گردی کا خطرہ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سولر کا استعمال کرتے ہوئے 300 یونٹ بجلی مفت فراہم کریں گے،ہماری حکومت بنے گی تو کچی آبادیوں کو ریگولرائز کریں گے،ہماری حکومت آئی تو تقسیم کی سیاست نہیں کروں گا،سیاسی مخالفین کی بیٹیوں اور بہنوں کو گرفتار نہیں کروں گا،باقیوں کو کہتا ہوں جو آج کروارہے ہو کل یہ سب آپ کے ساتھ ہوگا۔

سابقوزیرخارجہ نے کہا کہ جو بینظیر پر ظلم کرتے تھے انہیں اپنی آنکھوں کے سامنے بیٹی پر ظلم ہوتے دیکھنا پڑا،جو شخص کہتا تھا سب کو جیل میں ڈالوں گا اب خود جیل میں پڑا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین