Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں پراسرار طور پر ہلاک، زہر خورانی کا شبہ

Published

on

راول ڈیم میں ہزاروں مچھلیاں پراسرار طورپر مر گئیں۔ رہو،چائنہ،گلفام ،موہری،سلور گراس،بگ ہیڈ اور سنگاڑا سمیت دیگر اقسام کی مچھلیاں شامل ہیں۔ٹھیکیدار کا عملہ ڈیم کنارے سے مری مچھلیاں تلف کرنے میں مصروف ہے ۔

ڈیم میں ٹھیکہ دار کی جانب سے سٹاک کیا جانے والا ہزاروں کی تعداد مچھلی کا بچہ بھی مر گیا،مرنے والی مچھلی میں رہو، چائینہ، گلفام، موہری، سلور، گراس، بگ ہیڈ اور سنگاڑا سمیت دیگر انواع شامل ہیں۔
ٹھیکے دار راول ڈیم کا کہنا ہے کہ مرنے والی مچھلی اور پانی کے سیمپل فرانزک کروائیں گے، اسر رپورٹ کے مطابق قانونی کاروائی کریں گے۔کروڑوں روپے کا نقصان کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔
یہ راول ڈیم میں زہر خوانی کا دوسرا واقعہ ہے پہلے واقعے کی رپورٹ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین