Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

دنیا

عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی کا انتقال، 3 روزہ سوگ کا اعلان

Published

on

 متحدہ عرب امارات میں جمعرات کو صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی اور ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال کے بعد تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدارتی فرمان کے مطابق ہفتہ کے روز تک جھنڈے پرچم سرنگوں رہیں گے۔

صدارتی فرمان میں پہلے کہا گیا تھا کہ ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے کی طبیعت خراب ہے۔

خطے کے حکمرانوں اور اعلیٰ حکام نے شیخ سعید کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے، عمان، بحرین، کویت اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل سات امارات کے رہنماؤں نے ان کے انتقال پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔

نماز جنازہ ظہر  کے بعد شیخ سلطان بن زید مسجد البطین ابوظہبی میں ادا کی جائے گی جبکہ غائبانہ نماز جنازہ ملک بھر کی تمام مساجد میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔ .

ابوظہبی میں المشرف پیلس ہفتہ تک تعزیت کے لیے کھلا رہے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین