Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کراچی میں 2 سالہ بچی سمیت تین افراد ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

Published

on

کراچی میں ڈاکوؤں نے معصوم بچی سمیت تین شہریوں کی جان لے لی۔ کورنگی چار نمبر کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو سالہ معصوم بچی جاں بحق ہوگئی۔

بنارس پل پر دو سگے بھائی ڈاکوئوں کا نشانہ بن گئے جن میں شدید زخمی ہونیوالا ایک بھائی جان کی بازی ہار گیا۔

اورنگی ٹاون میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر سہراب نامی شہری جان سے گیا، ڈاکوئوں نے دو سالہ معصوم بچی کو بھی نا بخشا،چچا کے ہمراہ بائیک پر گھر واپس آنے والی دو سالہ حورین کو ڈاکووں نے گولی مار دی، بچی کے چچا کا کہنا ہے کہ بھائی نے نئی موٹر سائیکل خریدی تھی،ڈاکو بائیک چھیننے کے لیے پیچھا کرتے ہوئے گھر کی دہلیز تک آئے،مزاحمت پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے بچی جاں بحق جبکہ بہن زخمی ہوئی۔

ادھر بنارس پل پر ڈاکوئوں نے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائیوں کو ڈکیتی مزاحمت پر گولی مار دی، پولیس کے مطابق ایک بھائی عبد المعیز  دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ عبد المنان زخمی ہوا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن میں دکان پر واردات کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے سہراب نامی شہری جاں بحق ہوگیا۔

شہر میں ڈکیتی مزاحمت پر مختلف علاقوں میں 7 شہری زخمی بھی ہوئے، رواں سال ایک ماہ 23 دن کے دوران  25 افراد ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق جبکہ 60 زخمی ہوچکے ہیں۔

اورنگی ٹاون ایک نمبر کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو دھرلیا، مشتعل شہریوں کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

سید ذیشان احمد نے جامعہ کراچی سے گریجویشن کے بعد صحافتی کیریئر کا آغاز کیا، تقریباً دو دہائیاں اس شعبے کے لیے وقف کیں۔ کئی سالوں میں، انہوں نے سن ٹی وی، سی این بی سی پاکستان، ڈان نیوز، آج نیوز، بول نیوز، اور ابتک نیوز جیسے معزز میڈیا اداروں میں اپنی مہارت کا حصہ ڈالا۔ مزید برآں، انہوں نے سٹی 21 اور ٹیلن نیوز میں عہدوں پر کام کیا۔ ذیشان نے کراچی اور سندھ حکومت میں سیاسی سرگرمیوں سے لے کر ایوی ایشن اور صحت تک کے مسائل کی وسیع پیمانے پر رپورٹنگ کی۔ ایک تجربہ کار صحافی کے طور پر، انہوں نے 2010 کے سیلاب جیسے واقعات پر بصیرت انگیز کوریج فراہم کرتے ہوئے بین الاقوامی کانفرنسوں میں سرگرمی سے حصہ لیا۔ 2013 میں، ذیشان نے اپنی صحافتی سرگرمیوں کو بلوچستان تک بڑھایا، جس میں زلزلے، تھرپارکر میں قحط، اور کراچی میں ماضی کے دہشت گردی کے واقعات کی لائیو رپورٹنگ سمیت واقعات پر جامع خبریں پیش کیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین