پاکستان
جب تک الیکشن نہیں ہوتے حکومت ہماری چلے گی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب
پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جب تک الیکشن نہیں ہوتے ہماری حکومت چلے گی، ہمارے گھروں میں بات ہوتی ہے کہ ملک ترقی نہیں کررہا، مایوس نہیں ہونا چاہیے، مایوسی گناہ ہے۔
سروسز ہسپتال میں سینئر ڈاکٹرز سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چند دن قبل سروسز اسپتال آیا تھا،سروسز اسپتال کی صورتحال انتہائی خراب دیکھ کر دکھ ہوا،صورتحال دیکھ کر کہا کسی دشمن کو بھی اس اسپتال میں نہ بھیجوں۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ چھوٹی چھوٹی کوشش سے چیزیں تبدیل ہوجائیں گی،تمام شہریوں کو معاشرے میں بہتری کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا،حکومت کے ساتھ ساتھ عملے اور شہریوں کو ذمہ داریاں نبھانا ہوں گی۔
نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے،حکومت محدود وسائل کے باوجود سرکاری اسپتالوں میں سہولیات فراہم کررہی ہے،ہر حکمران نیا اسپتال بناتا ہے پرانے کو بہتر کرنے کی کوشش نہیں کی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ ہر خرابی کا ذمہ دار ڈاکٹرز کو ٹھہرانا درست نہیں ہے،ڈاکٹرز شام میں کام ضرورکریں مگر ڈیوٹی پوری کریں۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور