Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

پنجاب کے اکثر اضلاع میں آج طوفانی بارش، ژالہ باری متوقع، کل سے موسم خشک رہے گا

Published

on

پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی طوفانی بارشیں ہوں گی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے   کا کہنا ہے کہ  گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

لاہور،گوجرانوالہ،مری، راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانولہ گجرات میں بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔

حافظ آباد، سیالکوٹ ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ ، فیصل آباد ، ٹونہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

جھنگ، خوشاب ، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں بارشیں ہوں گی۔ کل سے بارشوں کا سلسلہ ختم ہو جائے گا اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بیشتر اضلاع میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوگی۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر انتظامیہ چوبیس گھنٹے الرٹ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ شہری أسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں،خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

حماد سعید 14 برس سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں، مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز کے ساتھ کام کیا، اب اردو کرانیکل کے لاہور میں نمائندہ خصوصی ہیں، کرائم، کورٹس اور سیاسی امور کے علاوہ ایل ڈی اے، پی ایچ اے، واسا، کسٹمز، ایل ڈبلیو ایم سی کے محکموں کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین